34

مچھ میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، بچہ جاں بحق

مچھ میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مچھ پولیس اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا، جائے وقوعہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔