سیکورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردکمانڈر سمیت5 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت راہ زیب عرف خارے کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔
پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا گیا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔