38

ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی

تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد نے پشاور سے پارہ چنار جانے والی مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ پشاور سے پارہ چنار جا رہی تھی کہ تھانہ سٹی کی حدود میں مین جرنیلی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی، واقعے میں 6 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی پی او نثار احمد خان نے زخمیوں کی عیادت کی اور وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔