35

حافظ آباد: تیز رفتار کار ڈمپر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔

حافظ آباد میں گوجرانوالہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 بچے بھی زخمی ہوئے۔