31

درہ آدم خیل میں تالاب سےکیمیکل ملا پانی پینےسے درجنوں بھیڑیں ہلاک

درہ آدم خیل میں تالاب سےکیمیکل ملا پانی پینےسے درجنوں بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

مقامی لوگوں نے بے ہوش ہونے والی بھیڑوں کو ذبح کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق کیمیکل ملا جوہڑ کا گندا پانی مقامی گھروں اور کوئلے کی کانوں سے آتا ہے جو بھیڑوں نے پی لیا۔

مقامی افراد نے بھیڑوں کو تلف کرنے کیلئے محکمہ فوڈ سے رابطہ کرلیا۔

محکمہ فوڈ  نے بتایاکہ بھیڑوں کا گوشت مضرصحت ہے، اس کے کھانے سے انسانی جان بھی جاسکتی ہے۔