49

کراچی : تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تولیہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج صبح فجر کے وقت اورنگی ٹاؤن میں تولیہ فیکٹری کے گودام سے دھواں اٹھنے لگا. فائر فائٹرز کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔

مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اس تحقیقات کا بنیادی مقصد آگ لگنے کی اصل وجوہات کی نشاندہی کرنا ہے جو اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔