33

کراچی میں تیز رفتار بس نے 3 مزدوروں کوکچل دیا

میمن گوٹھ میں تیز رفتار بس نے مزدوروں کو روند ڈالا، حادثے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں تیز رفتار بس نے سڑک پر چلتے مزدوروں کو روند ڈالا، حادثے میں تینوں مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی شناخت عبدالوہاب، مقیم الدین اور افضل علی کے نام سے ہوئی ہے۔