28

سیالکوٹ میں دولہا شادی میں دودھ پلائی کی رسم کے دوران انتقال کر گیا

ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا انتقال کر گیا۔

خوشیاں سے بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ،ڈسکہ ستراہ کے میرج ہال  میں آئی بارات کا دولہا اس وقت ہارٹ اٹیک سے جان بحق ہوگیا جب دودھ پلائی کی رسم ہونے والی تھی ،،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،، پسرور کا رہائشی نعیم جھٹول کی بارات ستراہ کے نجی میرج ہال میں دھوم دھام سے آئی  تھی دولہا نعیم جب اسٹیج پر بیٹھا ہوا تھا اوردودھ پلائی کی رسم ہونے والی تھی کہ دولہا نعیم کو ہارٹ اٹیک آ گیا ،دولہا کو طبی امداد کے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔