39

بہاولپور بائی پاس پر ٹرک اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بائی پاس روڈ پرمسافر بس سے ٹکر کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی،حکام نے بتایاکہ حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔