28

بہاولپور: تین گاڑیوں میں تصادم ، ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، 5 جاں بحق، 12 زخمی

بہاولپور میں کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں، انھوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔