60

خدیجہ شاہ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گزشتہ روز گرفتار کیے جانے کے بعد کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) کے جج سعادت بازئی نے سماعت کی، اور پولیس نے عدالت سے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کس وجہ سے 14 روزہ ریمانڈ چاہیے؟

جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ خدیجہ شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے اشتعال دلوایا، اور ان کے موبائل کا فرانزک بھی کروانا ہے

ضدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ نے عدالت میں کہا کہ چھ ماہ بعد پولیس کو موبائل فون کے فرانزک کرنے کا خیال آیا ہے۔

 انہوں نے خدیجہ شاہ کے دوہفتے کے ریمانڈ پر اعتراض بھی کیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔