31

بارات پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

نوشہرہ کے علاقے پبی میں بارات پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کیا گیا۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد بارات پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس نے ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کو پرانی دشمنی کاشاخسانہ قرار دیا ہے۔