41

گھوٹکی:ٹرین کی ویگن کوٹکر،3افراد جاں بحق

 گھوٹکی میں محمدپورپھاٹک کے قریب ٹرین کی ویگن کوٹکرکے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ گھوٹکی میں محمد پور پھاٹک کے قریب حادثہ پیش آگیا،مسافروں کاکہنا ہے کہ ویگن کے ٹکڑے ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں ،حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔

علاقائی ذرائع کاکہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں مال بردار مزدا گنا لاد کر جا رہی تھی تو حادثہ پیش آیا،صبح اوقات میں بہت زیادہ دھند تھی واقعہ دھند کے باعث پیش آیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا میں تین افراد سوار تھے تینوں ٹرین کے ٹکر میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔