25

لاہور: کالجز، یونیورسٹیز کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم گرفتار

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی، لاہور کے علاقے ڈیفنس اور گردونواح میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کو منشیات سپلائی کرنے والا ملزم 30 کلو منشیات سمیت پکڑا گیا۔  

اے ایس پی ڈیفنس عثمان عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی 17 کلو 850 گرام چرس، 03 کلو ہیروٸن، 04 کلو سے زاٸد افیون برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم نے آن لاٸن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔