34

لاہور ، دومختلف حادثات میں دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق

لاہور میں دومختلف حادثات میں دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئےہیں، حادثات چوہنگ ، ٹھوکرنیاز بیگ ملتان روڈ پرپیش آئے۔

پولیس حکام کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں کینال روڈ پر پیش آنے والے  ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،جن میں 26 سالہ عثمان اور نامعلوم لڑکی شامل ہیںنامعلوم لڑکی سڑک پارکرتےہوئے موٹر سائیکل سوارعثمان سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے، متوفین کی میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

دوسرا ٹریفک حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ کےعلاقے میں پیش آگیا ، جس میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹرسائیکل پھسل کرٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی ،حادثے میں موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوئے ۔