37

سکھ یاتریوں کو پولیس وردیوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو پولیس وردیوں میں ملوث کار سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

 پولیس وردی میں ملبوس کار سوار ڈاکوؤں نےشاپنگ کرنے والی سکھ فیملی کوہائی سکیورٹی زون گلبرگ میں تلاشی کے بہانے لوٹا۔

 کنول جیت نامی سکھ فیملی کے ہمراہ شاپنگ کر کے پلازے سے نکلا۔ڈاکوؤں نے تلاشی کا بہانہ بنا کر کنول جیت سنگھ اور اسکی فیملی سے انڈین کرنسی،ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔

سکھ فیملی سے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔