79

شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے،ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا،مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، طلباء کو اشتعال دلاتے رہے،مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا،مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔