38

ورلڈ کپ فائنل کے دوران ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

اتر پردیش: آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کے دوران ٹی وی بند کرنے پر باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔     

بھارتی میڈیا  کے مطابق واقعہ بھارتی شہر اتر پردیش میں پیش آیا جب گنیش پرساد کانپور میں اپنے گھر پر آسٹریلیا اور بھارت کے مابین فائنل میچ دیکھ رہا تھا کہ اس دوران گیشن کے بیٹے نے رات کا کھانا پکانے کا کہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق باپ نے بیٹے کی بات کو نظر انداز کیا اور مسلسل ٹی وی دیکھتا رہا جس پر دیپک نے ٹی وی بند کردیا اور نوبت تلخ کلامی سے بڑھ کر جھگڑے تک پہنچ گئی۔

پولیس کے مطبق جھگڑا جلد ہی لڑائی میں بدل گیا اور نشے کی حالت میں دھت گنیش نے اپنے بیٹے کا موبائل چارجر سے گلا گھونٹ دیا اور وقوع سے فرار ہوگیا تاہم دو دن بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاش ایک رشتہ دار کو ملی جو سیڑھیوں پر پڑی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی فوری وجہ کرکٹ میچ دیکھنے پر جھگڑا تھا۔ چکری پولیس اسٹیشن کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) برج نارائن سنگھ نے بتایا کہ قتل میں موبائل چارجنگ کیبل کا استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹا اکثر نشے میں دھت ہو کر آپس میں لڑتے رہتے تھے، جبکہ مقتول کی ماں گزشتہ ہفتے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی کیونکہ بیٹے نے ماں پر تشدد کیا تھا۔