40

لاہور پولیس کی حراست میں ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک

لاہور پولیس کی حراست میں ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا ،تشدد کے الزام میں پولیس افسر کو حراست میں لے لیا۔

نشترکالونی انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم جاوید اقبال کو چند روز قبل چوری کے الزام میں حراست میں لیا۔ اے ایس آئی ریاض نے ملزم کو مبینہ طور پر نجی ٹارچر سیل میں منتقل کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر جنرل اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ملزم جاوید اقبال اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اے ایس آئی ریاض کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ملزم کی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

تشدد ثابت ہونے پرملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔