39

پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جاتے ہوئے افغان باشندہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو گرفتار کر لیا ہے جو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

امیگریشن حکام کے مطابق ملزم ظہیر احمد نے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ ملزم ملازمت کے غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

ملزم کے زیر استعمال پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا ورک ویزا لگا ہوا ہے۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔