44

رضوانہ تشدد کیس؛ملزمہ سومیہ عاصم فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کر لیا ہے۔

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت سماعت سول جج عمر شبیر کی عدالت میں ہوئی،ملزمہ سومیہ عاصم نہ آئی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے اور چالان رپورٹ عدالت جمع کروا دی۔

سماعت کےدوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ چالان عارضی ہےحتمی نہیں لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فرد جرم کیلئے کافی ہے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چالان نقول کی تقسیم کیلئے ملزمہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔