54

گوگل اسٹریٹ ویو میں ایک خوفناک مخلوق نے صارفین کو دہشت زدہ کردیا

یوٹاہ، امریکا: گوگل اسٹریٹ ویو یا گوگل میپس کی ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ میں سے ایک ہے کیونکہ یہ صارفین کو کہیں بھی کسی بھی وقت دنیا بھر کے مقامات کا نقشہ دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

تاہم بعض اوقات یہ تصاویر مضحکہ خیز یا غیر حقیقی لمحات کا بھی موجب بنتی ہیں اور کبھی . . . . . خوفناک تجربہ کرواتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ امریکی ریاست یوٹاہ میں ہوا جہاں گوگل اسٹریٹ ویو کے کچھ صارفین نے ایک خوفناک مخلق کا مشاہدہ کیا۔

گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر میں لمبے، لچکدار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ ایک نصف برہنہ مخلوق بف شہر میں بیئرز ایئرز وزیٹر سینٹر  کے قریب دیہی علاقوں میں بظاہر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس مبینہ خوفناک مخلوق کی تصاویر نے امریکہ میں ہلچل مچا دی ہے اور سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس عجیب و غریب مخلوق کو “خوفناک پاگل” مخلوق قرار دیا ہے۔