47

دنیا کی دوسری مہنگی نیلامی ، نیویارک میں 61 سال پرانی فیراری کار 5 کروڑ ، 17 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک میں 61 سال پرانی فیراری کار 5 کروڑ 17 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے نیلام گھر کے لگژری کاروں سے متعلق ذیلی ادارے آر ایم سوتھبے نے بتایا کہ یہ نیلامی میں فروخت ہونے والی دنیا کی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔

نیلام گھر نے بتایا کہ فروخت ہونے والی کار گزشتہ 38 سال سے ایک امریکی کولیکٹر کی ملکیت تھی اور اس کی نیلامی کی قیمت مرسیڈیز 300 ایس ایل آر اوہلن ہاٹ کوپ سے زیادہ تھی جو 2022 میں 135 ملین یورو میں فروخت ہوئی تھی، آج کی شرح مبادلہ کے مطابق اس کی قیمت 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیراری چند منٹ کی بولی کے بعد فروخت ہو گئی، تاہم آر ایم سوتھبے کو توقع تھی کہ یہ 6 کروڑ ڈالر میں فروخت ہو جائے گی۔کمپنی نے اس گاڑی کی بولی جیتنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔