خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ نے بتایا کہ ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاوں شاہ نور میں موجود تھے کہ گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئے۔
حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کو زخمی حالات میں ٹانک اسپتال لایا گیا جن میں سے 3 شدید زخمیوں ڈی ایس پی چن شاہ، اکرام اور ریاض کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہے اور حملہ اوروں کی تلاش جاری ہے۔