39

ماں پر تشدد کا بدلہ، بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے میں بیٹے نے ماں پر تشدد کرنیوالے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو سبزہ زار سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے رہائشی احسن نے گزشتہ ماہ اپنے سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وسیم عباس ملزم کی ماں پر تشدد کرتا تھا، واقعے کے روز بھی مقتول نے بیوی پر تشدد کیا، جس کا ملزم احسن کو رنج تھا۔

لاہور پولیس نے سبزہ زار کے علاقے سے ملزم احسن کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔