520

بچی کی مہارت، کنگھی کی مدد سے ڈولفن کو اپنی طرف متوجہ کرلیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے سی ورلڈ میوزیم میں ایک بچی نے ڈولفن کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اتنی دلچسپ کوشش کی کہ وہاں موجود ساری ڈولفنز نے بچی کی طرف رخ کرلیا۔

مذکورہ بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سی ورلڈ میوزیم گئی جہاں اس نے کنگھی کی مدد سے تمام ڈولفنز کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان کے ساتھ خوب کھیلا۔

بچی نے اس کے لیے سائنسی تیکنیک کو استعمال کیا اور کنگھی کو ایکیوریم کے شیشے پر رکھا۔

جس کے بعد اُس نے اپنی انگلی کو کنگھی کی لکیروں پر پھیرا جس کے نتیجے میں ایک ارتعاش کرتی آواز پیدا ہوئی، جس سے تمام ڈولفنز بچی کے ساتھ کھیلتی رہیں۔

کنگھی کی آواز سے ڈولفن اس لیے کھنچی چلی آتی ہے کیونکہ یہ آواز انہیں ماضی کی یاد دلاتی ہے—. اسکرین گریب

بچی کے والد بریڈ میسازیروس کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے ایکیوریم کے شیشے پر ہاتھ مار کر، موبائل سے، کھلونے اور مخلتف طریقوں سے کوشش کی کہ ڈولفن ان کی طرف رخ کرے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ان کی بیٹی نے انٹرنیٹ سے کنگھی کے ذریعے ڈولفن کو متوجہ کرنے کا طریقہ سیکھا، جس کی آزمائش انہوں نے سی ورلڈ جا کر کی اور وہ کار آمد ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ کنگھی کی آواز سے ڈولفن اس لیے کھنچی چلی آتی ہے کیونکہ یہ آواز انہیں ماضی کی یاد دلاتی ہے۔

ڈولفن کو متوجہ کرنے کے لیے بچی نے سائنسی تیکنیک استعمال کی—۔اسکرین گریب

بچی کی اس مہارت سے سی ورلڈ میں موجود سب لوگ حیران رہ گئے اور بچی کی عقلمندی کو داد دینے لگے۔

بچی کی اس مہارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔