42

امریکی شہری نے 84 کلو وزنی شکر قندی اگا لی

امریکی شہری نے 84 کلو وزنی شکر قندی اگا کر عالمی ریکارڈ نام کرنے کی امید باندھ لی۔

واشنگٹن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اینڈرسن اپنی زمین پر اگنے والی اس شکر قندی کو دیکھنے کے لیے یونیورسٹی آف جارجیا ایکسٹینشن ایجنٹ راکی ٹینر اور واشنگٹن کاؤنٹی شیرف جوئل کوچران کو بطور گواہان بلایا۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ آلو اگانے کے لیے اس سال موسم نہایت اچھا تھا۔


ڈیوڈ اپنی زمین پر اگنے والی شکر قندی کا وزن کرانے کے لیے مستند کانٹے پر لے کر گئے جہاں شکر قندی کا وزن 83.46 کلو معلوم ہوا۔

فصل اور کانٹے سے وزن کے متعلق حاصل ہونے والے شواہد ریکارڈ کے اندراج کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں، لیکن ڈیوڈ کا خیال ہے کہ اس ریکارڈ کے لیے انہیں کئی مہینوں کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

فی الحال یہ ریکارڈ اسپین کے مینیول پیریز کے پاس ہے۔ انہوں نے 2004 میں 37.14 وزنی شکر قندی اگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔