42

رحیم یار خان: قومی شاہراہ پر حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر شیدانی شریف کے قریب ایک خوفناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیدانی شریف کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو لیاقت پور کے رہائشی تھے۔