45

خیرپور: نارا کینال میں کشتی الٹنے سے لاپتہ 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

خیرپور کی نارا کینال میں کشتی الٹنے سے لاپتہ مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی نارا کینال میں کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مرنے والوں میں 20 سالہ بخش علی، 7 سالہ راجہ، سالک اور غلام رسول شامل ہیں جبکہ نارا کینال میں ڈوبنے والے دیگر 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

نارا کینال میں ڈوبنے والی کشتی میں 11 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو بچالیا گیا تھا۔