30

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں اینٹی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔