54

لاہور چونگ میں گاڑی سواروں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور چونگ میں گاڑی سواروں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق چونگ میں کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے مین پانچ سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ حافظ محمد مرتضی، 45 سالہ غلام مصطفی، 55 سالہ ملک خادم حسین اور 18 ساکہ فہد کے ناموں سے ہوئی۔


پولیس کے مطابق کار سواروں کی فائرنگ سے 5 سالہ ابوبکر بھی زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔