103

پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث 2 افغان شہری گرفتار

کوئٹہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ بنانے میں ملوث ہیں۔

نوحصار کےعلاقے میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان افغان باشندے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے کمپیوٹر اور حساس دستاویز برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ کے علاوہ حساس اداروں کے جعلی کارڈ بنانے میں بھی ملوث ہیں۔