89

برطانیہ کی بیلہ نامی بلی نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

برطانیہ کے علاقے ہٹنگٹن کی ایک 14 سالہ بلی نے بہت زیادہ آواز میں خرخراہٹ (بلی کا مخصوص انداز میں آواز نکالنا) کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بیلہ نامی اس بلی کی خر خراہٹ کی جب آواز کی شدت ناپنے والے الیکٹریکل آلات سے پیمائش کی گئی تو یہ 54.59 ڈیسیبیل تھی جو کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اسپنک نامی ایک فیملی جو کہ اس بلی کی مالک ہے ان کے پاس یہ لگ بھگ گزشتہ 14 برسوں سے ہے۔

انہیں ہمیشہ سے یہ گمان تھا کہ یہ بلی دنیا میں سب سے زیادہ تیز آواز میں خر خراہٹ کے ریکارڈ کی حامل ہے، جس کے بعد انہوں نے آفیشل ریکارڈ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا تھا۔