32

کراچی شہر میں ڈاکو راج؛ مسلح ملزمان نے 3 پیٹرول پمپس لوٹ لیے

کراچی شہر میں ڈاکو راج ، مسلح ملزمان نے 3 پیٹرول پمپ لوٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق سکھن میں مسلح ملزمان پیٹرول پمپ سے 32 ہزار روپے لے اُڑے جبکہ شریف آباد میں پیٹرول پمپ کے عملے سے 18 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔

علاوہ ازیں پیر آباد میں ملزمان پیٹرول پمپ سے 56 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی مگر ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔