36

نوشہرہ: مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے گاؤں شیخی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعے میں شہری عقل خان، انکی اہلیہ اور دو نواسے جاں بحق ہوگئے۔

اہل علاقے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکان اور چھت خستہ حالی کاشکار تھے جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالیں۔