49

شکار پور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

شکار پور میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کچے کےعلاقے میں 2 گروپس میں زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔

دو گروپس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہی تنازع میں پہلے بھی 4 افراد قتل ہوچکے ہیں۔