تلیگرام کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،خود کش جیکٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق کارروائی میں ایک جیکٹ،دس دستی بم،راکٹ لانچر،کارتوس،بال بئیرنگ ایک سنائفر اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نےبتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن دو مہینوں سے جاری ہے اورسوات میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ تلیگرام پوسٹ کے قریب زمین میں اسلحہ چھپایا گیا تھا۔
ڈی پی او نے کہا کہ امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اس سال موسم سرما میں کثیر تعداد میں سیاح آئیں گے، سیاح بلا خوف و خطر سوات آئیں۔