اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں کرین ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصییلات کے مطابق مزدور کرین کے ذریعے دسویں منزل پر کام کر رہے تھے اور اس دوران حادثہ پیش آیا۔
حادثہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں قیصر عباس، ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔