منڈی بہاوالدین مانو چک نہر میں خودکشی کرنے والی خاتون کو بچاتے ہوئے چھلانگ لگانے والے کانسٹیبل شہید شبیر احمد کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری، خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین مانوچک نہر میں گذشتہ روز نامعلوم خاتون نے خودکشی کیلئے چھلانگ لگا دی۔ ڈیوٹی پر مامور تھانہ بھاگٹ کے اہلکار شبیر احمد میکن نے خاتون کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر اسے بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش کی تلاش کیلئے نہر قادر آباد میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زندہ بچ جانے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ عذرا بی بی ساکن رائیکہ کے نام سے ہوئی ہےجیسے پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ شہید کانسٹیبل شبیر احمد میکن کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی موقع پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ علاقہ کی بڑی تعداد اور کانسٹیبل شہید کے ورثا نہر کے کنارے موجود ہیں۔ کانسٹیبل شہید شبیر احمد 24 سالہ اور نواحی گاوں کا رہائشی ہے۔