35

پشاور ، مذہبی رہنما کو قتل کرنے کیلئے آنیوالے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

پشاور میں مذہبی رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی طیب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈبگری گارڈن میں مذہبی رہنما کو قتل کرنے آئے تھے ، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی رہنما کو چند ماہ قبل قاتلانہ حملے میں زخمی کیا گیا تھا۔