68

مستونگ دھماکے کے مزید 3 زخمی چل بسے ، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

مستونگ دھماکے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے ، جس بعد شہدا کی تعداد 55 ہو گئی ۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں ، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے، حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ دھماکے مقام کے اطراف کی جیوفینیسنگ بھی کروائی جا رہی ہے، واقعے کےمختلف پہلووں کا جائزہ لیا جا رہاہے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔