34

اٹک کامرہ ،4سالہ بچے کواغواکرنیوالے2ملزمان گرفتار

اٹک اکبر ٹاؤن کامرہ کینٹ سے 4 سالہ بچے کو اغواء کرنے والے  2 ملزمان پکڑے گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا کمسن بھائی ہے جس کی عمر 12سے15سال ہے۔ 4 سالہ بچے کو اٹھاتے ہی گھر  سے دادی نے دیکھ لیا ۔ بچے کو لیجانے پر آواز دی تو آگے محلہ داروں نے گھیر لیا۔مقامی افراد نے دونوں ملزمان کی درگت بنا دی اور پولیس کے حوالے کردیا ۔