پاکپتن کے علاقے میں نشئی ماموں نے ایک سالہ بھانجے کا گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تھانہ سٹی عارفوالہ کی حدود میں ایک سال کا بچہ ذبح کرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ محلہ عید گاہ میں وقاص نامی نشئی ماموں نے ایک سال کے بچے کے گلے پر چھری چلا کر ذبح کردیا۔ملزم کی بہن اپنے ایک سال کے بچے کے ہمراہ میکے ملنے آئی ہوئی تھی۔ ملزم بچے کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم وقاص آئس کا نشہ کرتا تھا ، اہل خانہ کے سونے کے بعد ملزم نے بچے کو قتل کیا ۔ مقتول بچے کی دادی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔