27

کاہنہ، نوکری کا جھانسہ دیکر بیوہ کو لوٹنے والا جعلی ایس پی گرفتار

کاہنہ پولیس نے نوکری کاجھانسہ دے کر بیوہ سے لاکھوں روپے لوٹنے والے جعلی ایس پی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہنا تھا کہ جعلی ایس پی ثاقب خان نے بیوہ خاتون کی2بیٹیوں اور 1بیٹے کو پولیس میں انسپکٹر بھرتی کرانے کیلئے 29لاکھ 35ہزار روپے وصول کئے اور آئی جی آفس کی جعلی مہریں لگوا کر تینوں بہن بھائیوں کے جعلی آرڈرجاری کروادیئے۔متاثرہ نوجوان سرفراز کی مدعیت میں جعلی ایس پی ثاقب خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔تفتیش جاری ہے۔