جہلم میں تھانہ صدر کے علاقہ گورا قبرستان کے قریب خاوند نے بیوی، بیٹے اور سالی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق باپ نے اپنے بیٹے، بیوی اور سالی کو قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ریسکیو کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں قتل کرنے وال خاوند تھا، جس نے اپنی بیوی، سالی اور سوتیلے بیٹے کو غیرت کے نام پر قتل کیا، اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور سول اسپتال جہلم منتقل کیا جائے گا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔