53

عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزائوں میں 3 ماہ کی کمی کا فیصلہ

حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سزا میں 3 ماہ کی خصوصی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ، جبکہ آرٹیکل 45 کے تحت وزارتِ داخلہ نے صدر سے بھی سزاؤں میں کمی کی منظوری حاصل کی ہے۔

دو تہائی قید پوری کرنے والے 65 سال کے قیدیوں ، 60 سال عمر کی خواتین ، 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزا میں بھی 3 ماہ کی کمی ہو گی۔

دہشتگردی، ریاست کیخلاف جرائم اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ صوبوں کو تحریری احکامات ارسال کرے گی۔