26

کروڑوں مالیت کا 12 ٹن اسمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد

اسلام آباد: کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے کروڑوں مالیت کا 12 ٹن اسمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی دو مسافر بسوں سے 12 ٹن اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ اور پولیتھین بیگ برآمد کرلیے، اسمگل شدہ سامان دو مسافر بسوں کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔

مسافر بسوں سے برآمد کر کے کسٹم وئیر ہاوس اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔