81

جاپان میں دنیا کی مہنگی ترین اسٹرابیری،قیمت ایک لاکھ روپے

جاپان میں اسٹرابیری کی ایک ایسی قسم دستیاب ہے جو مخصوص شکل اور رنگت کی حامل ہوتی ہیں اور اسے وہاں پر بیجن ہائم المعروف خوبصورت شہزادی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ جاپانی اسٹرابیری بے مثال ذائقہ دار ہوتی ہے اور اس کے  ایک عدد پھل کی قیمت 350 امریکی ڈالر کے مساوی ہوتی ہے۔ جس کے باعث یہ دنیا کا مہنگا ترین پھل بن گیا ہے۔

ایک جاپانی کسان، میکیو اوکوڈا جنہیں اسٹرابیری کی کاشت کا 45 برس سے زیادہ عرصہ کا تجربہ ہے، انہوں نے اسے تیار کیا اور پھر 15برس تک اس کی کاشت کرکے اس میں موجود خامیوں کو دور کیا۔

جس کی وجہ سے اب اسے دنیا کی بہترین اور اعلیٰ معیار کی اسٹرابیری کی قسم میں شامل سمجھا جاتا ہے۔ اس اسٹرابیری کا جو سب بڑا سائز سامنے آیا ہے وہ ایک ٹینس بال کے برابر اور لگ بھگ سو گرام کا ہوتا ہے۔

لیکن اسے خوبصورت شہزادی کا اعزاز اس کے سائز کی وجہ سے نہیں دیا گیا۔ عموماً بڑے سائز کی اسٹرابیری مٹھاس اور ذائقے میں کم ہوتی ہے، لیکن ایسا بیجن ہائم اسٹرابیری کے ساتھ نہیں۔

انہیں 13 ڈگریز تک برکس ریٹ کیا جاتا ہے جو 10 ڈگریز برکس اسٹرابیری اسٹینڈرڈ سے زیادہ میٹھی اور پھولوں کے جیسے ذائقے دار ہوتی ہیں۔