82

کمپنی نے اپنے ملازم کو زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزارنے پر ملازمت سے فارغ کردیا

چین کی ایک کمپنی  نے اپنے ملازم کو  دفتری اوقات کے دوران زیادہ وقت ٹوائلٹ (بیت الخلاء) میں گزارنے پر ملازمت سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ملازم صحت کے مسائل کے سبب 6 گھنٹے بیت الخلاء میں گزارتا تھا تاہم اب ادارے نے ملازم کو ملازمت سے ہی فارغ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وانگ نامی چینی شخص نے 2006  میں  چینی کمپنی میں ملازمت شروع کی تھی،2014 میں اسے بڑی آنت میں مسائل پیدا ہونے پر آپریشن بھی کروانا پڑا، آپریشن تو کامیاب رہا لیکن  اس کا درد ختم نہ ہوا جس کے باعث وانگ آفس اوقات کا زیادہ  تر وقت  بیت الخلاء میں گزارنے لگے۔

کمپنی ریکارڈ کے مطابق  وانگ 47 منٹ کم سے کم اور 3 سے 6 گھنٹے زیادہ سے زیادہ بیت الخلاء میں گزارتا رہا۔

بعد ازاں  ملازم نے  اس برطرفی کو چینی عدالت میں چیلنج  بھی کیا  تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کمپنی کے فیصلے کو قانونی اور جائز قرار دیا۔