153

بھارتی خاتون کو آن لائن ڈبل روٹی منگوانا مہنگا پڑ گیا

بھارت میں ایک خاتون کو آن لائن شاپنگ کمپنی سے ڈبل روٹی منگوانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتین اروڑا نامی خاتون نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آن لائن شاپنگ کمپنی سے ڈبل روٹی آرڈر کی۔

خاتون کے مطابق انہوں نے ڈبل روٹی یکم فروری کو آرڈر کی جس کے سِیل پیکٹ میں زندہ چوہا تھا، نیتین کی جانب سے جلدی ڈیلیوری کی آڑ میں ناقص معیار پر غصے کا اظہار کیا گیا۔

خاتون کے اس ناخوشگوار تجربے پر کئی صارفین نے غصے کا اظہار کیا اور کچھ نے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

دوسری جانب نیتین اروڑا کی ٹوئٹ پر کمپنی کے نمائندے نے جواب دیا اور معذرت کرتے ہوئے لکھا 'ہاں، میں دیکھ سکتا ہوں، آپ کی پریشانی جائز ہے، میں اس مسئلے کے لیے آپ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں'۔

ساتھ ہی کمپنی کے کسٹمر ہیڈ نے بتایا کہ انہوں نے اس کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔